اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد ہنگامہ آرائی کیس کا فیصلہ سنادیا، عدم پیشی پر عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔
بینکنگ کورٹ نے بھی عمران خان کو آج ہی عدالتی وقت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔
بینکنگ کورٹ میں پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل رضوان عباسی نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے اسدعا کی تھی۔
دوسری جانب عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے آج ہی رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عمران خان کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی عبوری ضمانت خارج ہوئی، ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔