سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں، حالانکہ انہیں حکومت کے بدنیتی پر مبنی عزائم کا علم ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، لیکن دھوکے بازوں کے اس گروہ کے برے ارادے سب پر واضح ہونے چاہئیں۔
It is now clear that, despite my having gotten bail in all my cases, the PDM govt intends to arrest me. Despite knowing their malafide intentions, I am proceeding to Islamabad & the court bec I believe in rule of law. But ill intent of this cabal of crooks shd be clear to all.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب یہ بھی واضح ہو چکا ہے کہ لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کو یقینی بنانے کے لیے نہیں تھا، بلکہ اس کا مقصد مجھے جیل لے جانا تھا تاکہ میں اپنی انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔
پی ٹی آئی سربراہ نے ایک علیحدہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کی گرفتاری لندن منصوبے کا حصہ ہے، کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف بھی یہی چاہتے ہیں۔
اس سے قبل عمران خان لاہور ہائی کورٹ سے لاہور اور اسلام آباد میں درج متعدد مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد توشہ خانہ کیس کی سماعت میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے تھے۔