پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سماجی رابطے والی سائیٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی ہے اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اوراس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عمران خان نے سابق آرمی چیف کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا کہ حکومت تبدیلی کی سازش کے ذریعے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا، قوم اس کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے۔