پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کے لیے پارٹی قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
حکومت کی جانب سے پنجاب کے حالیہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں پنجاب کے ضلعی پارٹی رہنماؤں اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
پی ٹی آئی اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔