اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بینکنگ کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ہی طلب کرلیا۔
اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل رضوان عباسی نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے اسدعا کی۔
عدالت نے عمران خان کو میں سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ آٹھ مرتبہ التویٰ لے چکے ہے۔
دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے پر سابق وزیراعظم کے خلاف درج مقدمے میں انہیں طلب کر لیا ہے۔