اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین مقدمات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ضمانت مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج تین مقدمات کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عمران خان کے خلاف تین مقدمات میں سے دو کھنہ تھانے میں اور تیسرا بھارہ کہو تھانے میں درج ہے، عدالت نے عمران خان کی عدم پیشی کے باعث ان کی ضمانتیں خارج کردیں۔
یاد رہے کہ 8 اگست کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے کم از کم 5 مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت میں 11 اگست تک توسیع کی تھی۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا، یہ درخواست عمران خان کے وکیل کی جانب سے 9 مئی کو لاہور کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آتشزنی کے کیس میں دائر کی گئی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وکیل سلمان صفدر نے امید ظاہر کی کہ ان کے موکل کی سزا ایک ہفتے میں معطل ہو جائے گی۔