پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی تحلیل کرنے کی مبینہ کوشش کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خوف اور گرفتاریوں کے ذریعے پی ٹی آئی کو تحلیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مقدمات درج کیے بغیر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور کور کمانڈر ہاؤس دراصل جناح ہاؤس ہے اور قانونی طور پر ایک سویلین عمارت ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث مشتبہ افراد کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل قانون کے خلاف ہے، خوف اور گرفتاریوں کے ذریعے پی ٹی آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ طاقتور حلقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر یہ پینل دو چیزوں پر مطمئن ہو جاتا ہے تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔
انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے پارٹی چھوڑنے کے فورا بعد اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی طاقت کے مالک سے بات کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لئے تیار ہیں۔