پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے دوران شدید بدنظمی پیدا ہوگئی، بڑی تعداد میں کارکنن درروازہ توڑکر جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوگئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے، جس دوران کارکنان بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔
عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو اس موقع پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، پی ٹی آئی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا اور بڑی تعداد میں اندر داخل ہوگئے۔
سماعت کے دوران جی 11 جوڈیشل کمپلیکس پر سکیورٹی کے انتظامات درہم برہم ہوگئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا۔
عمران خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچے، اس سے قبل طیارے سے جانا تھا تاہم بعد ازاں روانگی کا پروگرام تبدیل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے متعدد بار طلبی اور بار بار استثنیٰ مانگنے کے بعد عدالت کے حکم پر آج پیش ہونےکا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد میں 4 مختلف کیسز میں عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی ہے۔