لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت پر سماعت دوبارہ شروع کی تو ان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے تاکہ ان کے خلاف درج 9 مقدمات کی سماعت ہو سکے۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 2 مقدمات میں ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی۔