پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اڑا دے گی۔
لاہور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہوجانی ہے۔
عمران خان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اڑادے گی؟۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اس پر جواب دیا کہ اگر نہیں اڑائے گی تو سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟
عمران خان نے کہا کہ ایسے تو یہ کبھی کہہ دیں گے کہ پیسے نہیں ہیں، کیوں کہ جنگل کا قانون بنا ہوا ہے۔