پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور معزول وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر توشہ خانہ کیس کی سماعت میں شریک نہیں ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں عمران خان کی عدم پیشی کے باعث کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی گئی۔
سابق وزیراعظم کے وکلاء کی ٹیم کے جونیئر وکیل سردار مصطفٰی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ان کے موکل آج اپنی موجودگی ظاہر کریں گے یا نہیں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ ضامن بھی سماعت میں شریک نہیں ہوا، جبکہ وہ ایسا کرنے کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی کہ وقت ضائع ہونے سے بچنے کے لیے عدالت کو عمران خان کی صبح پیشی سے آگاہ کیا جائے۔
مختصر وقفے کے بعد عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت پیش ہوکر کہا کہ سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود تھی اور جج سے درخواست کی تھی کہ اگلے ہفتے تاریخ طے کی جائے۔
جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مختلف عدالتوں میں پیش ہوئے، لیکن اس عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔