نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں عبوری وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کو تعمیری قرار دیا اور کہا کہ دونوں فریقوں نے اقتصادی تعاون اور استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
Very good meeting with Pakistan’s PM @anwaar_kakar today on 🇵🇰’s economic prospects. We agreed on the vital need for strong policies to ensure stability, foster sustainable and inclusive growth, prioritize revenue collection, and protection for the most vulnerable in Pakistan. pic.twitter.com/YkVpju4UqY
— Kristalina Georgieva (@KGeorgieva) September 20, 2023
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں فریقین نے معاشی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے بھی نیویارک میں نگراں وزیراعظم کاکڑ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے، صنفی مساوات اور بچوں کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Had a constructive dialogue with Ms. Kristalina Georgieva, Managing Director of the IMF, at the #UNGA78, that emphasized extending our mutual commitment towards bolstering economic stability and growth in Pakistan. pic.twitter.com/u8kJX8Eqga
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 20, 2023
اس موقع پر کاکڑ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال ملک کے ہر علاقے میں پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنا ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نگران حکومت اور نیشنل پولیو ٹاسک فورس پورے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ عوام کو حفاظتی ٹیکوں اور صحت کی دیگر ضروری خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar met Mr. Bill Gates, co-chair of the Bill & Melinda Gates Foundation, to discuss polio eradication, gender equality, nutrition, and financial inclusion, on the sidelines of the United Nations General Assembly Session in New York, USA,… pic.twitter.com/D7PEukV04u
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 20, 2023
ملاقات کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اور خاص طور پر افغانستان کے ساتھ سرحد پار منتقلی کو روکنے اور جنوبی خیبر پختونخوا میں حفاظتی قطرے پلانے کی مہم جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔