News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: جنوبی افریقا کو شکست، ورلڈکپ فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > جنوبی افریقا کو شکست، ورلڈکپ فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا
تازہ ترینکھیل

جنوبی افریقا کو شکست، ورلڈکپ فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا

Published نومبر 16, 2023 Tags: Featured آسٹریلیا 8 ویں بار ورلڈکپ فائنل کے لیے کوالیفائی کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیل
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): آئی سی سی ون ڈ ے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی افریقا کی ٹیم ایک بار پھر ‘چوکر’ ثابت ہوگئی اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پروٹیز کا پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے کا خواب اس بار بھی ادھورا رہ گیا۔

A TEAM THAT LOVES THE ODI WORLD CUP!

🇦🇺 are through to their eighth men's ODI World Cup final 🙌https://t.co/NKJxPQslQa #SAvAUS #CWC23 pic.twitter.com/Hdr8RgYsIi

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 16, 2023

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نےآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم پوری جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت کینگروز نے 213 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کرلیا۔مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کے 4کھلاڑی 24 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے تھے ،تاہم بارش کے باعث میچ کچھ دیر کیلئے روکا گیا لیکن پھر کھیل دوبارہ شروع ہوا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اورکپتان ٹمبا باووما نے کیا تاہم باووما مچل اسٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 3، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ایسے میں ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا اور95 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ملر نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری کی اور اختتامی اوورز میں 101 رنز کی اننگز کھیل کر وہ بھی پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ کوئٹزی 19، مہاراج 4 اور رباڈا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یوں پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جنوبی افریقا کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز جارحانہ رہا، دونوں اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان 7 اوورز کے اندر 60 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر وارنر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ62، مارنس لبوشین 18، اسٹیو اسمتھ 30، میکسویل ایک، جوش انگلس 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

193 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد اسٹارک اور کمنز نے جنوبی افریقی بولرز کا بھرپور سامنا کیا اور ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کریز پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔

مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور کوئٹزی نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رباڈا ، ایڈن مارکرم اور مہاراج نے ایک ،ایک وکٹ لی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, آسٹریلیا 8 ویں بار ورلڈکپ فائنل کے لیے کوالیفائی, کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیل
Habib Ur Rehman نومبر 16, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں نہیں پوچھیں گےکہ کہاں سے آرہا ہے: نواز شریف
Next Article گوگل اسٹریٹ ویو میں ایک خوفناک مخلوق نے ہلچل مچادی

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?