اسپرنگ بوکس کے سابق کوچ لان میک انٹوش 84 برس کی عمر میں ڈربن کے قریب ایک اسپتال میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔
خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ ہم نے لان کو آج علی الصبح کھو دیا، جس کے بعد افسوس اور خراج عقیدت پیش کرنے کے پعغامات شروع ہوگئے۔
میک انٹوش 1993 اور 1994 میں جنوبی افریقہ کی کوچنگ کر چکے ہیں لیکن نیوزی لینڈ میں سیریز ہارنے کے بعد انہیں برطرف کر دیا گیا تھا۔
ان کے جانشین کیچ کرسٹی جو 1998 میں انتقال کر گئے تھے، نے اسپرنگ بوکس کی قیادت میں ایک سال بعد اپنی سرزمین پر جذبات سے بھرپور ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا۔
میک انٹوش نے بعد میں بطور سلیکٹر قومی ٹیم کے ساتھ اپنی شمولیت کی تجدید کی۔
انہوں نے 1990 میں شارکس کو اپنا پہلا کری کپ ٹائٹل دلایا اور ڈربن میں قائم فرنچائز کے ساتھ مزید تین بار پریمیئر ڈومیسٹک مقابلہ جیتا۔
شارکس نے دو سال قبل کنگز پارک گراؤنڈ کے مرکزی داخلی دروازے کا نام ان کے نام پر رکھ کر ان کی عزت کی تھی۔
سپرنگ بوک لیجنڈ برائن ہبانا نے میک انٹوش کو واقعی ایک قابل ذکر شخص، سرپرست، کوچ، شوہر، والد اور انسان کے طور پر سراہا۔
رگبی کے کھیل کے لئے ان کا جذبہ اور لگن پیمائش سے بالاتر تھی، زندگی اور طنز و مزاح سے ان کی محبت نے ان تمام لوگوں پر مثبت اثر ڈالا جنہیں ان سے ملنے کا موقع ملا۔
1995 کے ورلڈ کپ جیتنے والے فارورڈ کوبس ویزے نے کہا کہ بہت کم لوگوں نے رگبی کے عظیم کھیل کے ذریعے بہت سی زندگیوں پر اس طرح کا اثر چھوڑا ہے، ان کا جذبہ اور وابستگی افسانوی تھی۔
جنوبی افریقی مصنفہ کلنٹن وان ڈیر برگ نے میک انٹوش کو گرم دل اور پرجوش، ایک اعلیٰ سادھو اور کہانی کار کے طور پر بیان کیا، جس نے کبھی بھی اپنے آپ کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔