حيدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع حیدرآباد و سیاسی سماجی تنظیموں نے عام انتخابات میں ٹرن آئوٹ بڑھانے کے لئے ووٹرز میں آگاہی مھم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبہ تشکیل دیا ہے.
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد کے دفتر میں سماجی تنظیموں کے ساتھ عوام میں ووٹ کاسٹ کی اھمیت کے متعلق آگاہی مھم کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں سی آئی ڈی پی کے سی ای او عبدالستار، انسٹیٹیوٹ فار سوشل چینج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالجبار بھٹی، صحافی عبدالقیوم سروہی، زیب النساء، ای ڈبلیو ایف کی صدر نازش فاطمہ، فردوس سانگی، شائستہ، سیدہ ثناء رضوی، خدیجہ پروین و دیگر فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی.
اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو نے کہا کہ لوگوں کو آگاہی دی جائے کہ ووٹ ایک امانت ہے، جسے ہر صورت میں دینا چاہیے، الیکشنز میں آبادی کے لحاظ سے ہمارے ہاں ووٹرز کا ٹرن آئوٹ کم رہتا ہے، آگاہی مھم کے ذریعے ووٹرز کا ٹرن آئوٹ بڑھا سکتے ہیں.
اجلاس میں تمام شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آگاہی مہم میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں طئہ کیا گیا کہ جلد شہر شہر، گاؤں گاؤں تک پیغام پہنچایا جائے گا کہ الیکشنز میں ووٹ کاسٹ کر کے ذمیوار شہری کا حق ادا کریں.