پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھتیجے حسان نیازی کو کراچی کی مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت کے حکم کے باوجود کراچی پولیس کی حراست سے رہا نہیں کیا گیا۔
کراچی پولیس نے حسان نیازی کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور ان کے دو ہفتوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
جبکہ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور یہ صرف سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہائی کا حکم جاری کردیا۔