یہ اہم اعلان قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا گیا جہاں ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے رؤف کا استقبال کیا۔
اکرم درانی نے اجلاس کے دوران تیز گیند باز کو ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس کا خیر سگالی سفیر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
اکرم درانی نے اجلاس کے دوران کہا کہ مجھے آج یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حارث رؤف کو ایس ڈی جیز کی پارلیمانی ٹاسک فورس کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
It has been a great honour visiting the @NAofPakistan Parliament House, today. Witnessed democracy in action and learned so much about the legislative process. Honored to be appointed as an Ambassador for the Sustainable Development Goals (SDGs) today by @MNARomina and excited to… https://t.co/lMWxGUwrtC
— Haris Rauf (@HarisRauf14) June 15, 2023
اجلاس کے بعد درانی اور ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینر رومینہ خورشید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، حارث کو ان کے نئے کردار کے اعتراف میں اس موقع پر شیلڈ پیش کی گئی۔
Deputy Speaker @NAofPakistan Zahid Akram Durrani and Convener SDGs Parliamentary Task Force Ms. @MNARomina warmly welcomed SDGs good will ambassador famous cricketer Mr. @HarisRauf14 Rauf in Parliament House Islamabad today.#HarisRauf4SDGs pic.twitter.com/NVlsMURN2S
— SDGs Secretariat (@SecretariatSDGs) June 15, 2023
یہ حالیہ تقرری گزشتہ سال حارث کو ملنے والی تعریفوں کی فہرست میں اضافہ کرتی ہے۔
رواں سال کے اوائل میں انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے اعزازی عہدے سے نوازا گیا تھا جس سے ملک میں ان کا قد مزید مضبوط ہوا تھا۔