لاہور: پاکستان شوبز اداکار حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ حمزہ علی عباسی کو بچپن میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔
حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن اور ڈرماٹولوجسٹ فضیلہ عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی حمزہ کی صحت پر بھی تبصرہ کیا۔
فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا کہ حمزہ علی عباسی کو بہت کم عمری میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی لیکن بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر نے انہیں صحت یاب کر دیا۔
ڈاکٹر فضیلہ نے بتایا کہ حمزہ بچپن سے ہی شرارتی اور کھیل کود کرنے والا لڑکا تھا لیکن جیسے جیسے وہ بڑا ہوتا گیا وہ انتہائی سنجیدہ اور کافی ہوتا گیا۔
واضح رہے کہ حمزہ کی اہلیہ نیمل خاور کی پلاسٹک سرجری کے تنازع کے بعد ڈرماٹولوجسٹ ہونے کے ناطے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے نیمل کے چہرے پر کوئی پروسیجر نہیں کیا اور نہ ہی وہ اس معاملے میں شامل تھیں۔