غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسی شین بیت کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں یحییٰ سنوار کو شہید کردیا گیا ہے۔قبل ازیں اسرائیلی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حملےمیں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے غزہ میں ایک حملے کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے فوری بعد اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان سامنے آگیا۔اقوام میں متحدہ میں ایرانی مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کے قتل سے فلسطین میں مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی ملے گی۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے پراُمید ہیں۔جرمنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی اطلاع پر خوشخبری دی، یہ موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی حکام سے متعلق یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی تھیں۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعویٰ کیا گیا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیلی کارروائی میں شہید ہوچکے ہیں۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کیے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ وہ اس امکان کی جانچ کر رہی ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک کارروائی کے بعد حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی میں تین عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اس مرحلے پر تینوں افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جس عمارت میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا اس میں یرغمالیوں کے موجود ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان نہیں دیا گیا۔اسرائیل کے آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں تین افراد کو ہلاک کیا گیا اور اسرائیلی فوج نے ان کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔
آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بظاہر ان 3 میں سے ایک شخص کے بارے میں یحییٰ سنوار ہونے کا گمان کیا جارہا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
یحییٰ سنوار کو ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔
امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے پراُمید ہیں۔جرمنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی اطلاع پر خوشخبری دی، یہ موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے۔
دوسری جانب امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بھی حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غزہ میں جنگ بندی کا موقع قرار دیا ہے۔کملا ہیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور یحییٰ سنوار کی ہلاکت نے ہمیں غزہ جنگ ختم کرنے کا ایک موقع دیا ہے اور اس جنگ کو اس طرح ختم ہونا چاہیے کہ اسرائیل محفوظ رہے اور یرغمالی رہا ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے غزہ کی ایک عمارت میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اپنے 3 کماندڑوز کے ساتھ ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا اور اسرائیل کی ڈیفنس فورس کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ایک تباہ حال گھر میں صوفے پر زخمی حالت میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، زخموں سے چور شخص کو آخری لمحات میں بھی اسرائیل کے ڈرون کیمرے پر لکڑی کے ٹکڑے سے حملہ آور ہوتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم حماس کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی با ضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے غزہ میں ایک حملے کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے فوری بعد اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان سامنے آگیا۔اقوام میں متحدہ میں ایرانی مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کے قتل سے فلسطین میں مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی ملے گی۔
اپنی ٹوئٹ میں ایرانی مشن نے کہا کہ فلسطینی جوانوں اور بچوں کے لیے یحییٰ السنوار مزاحمت کے ایک رول ماڈل اور روشن مثال کے طور پر ابھریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کی نئی نسل یحییٰ السنوار کے راستے پر چلتے ہوئے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی مشن نے یہ بیان اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے محض چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جب کہ حماس نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔