پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد گلوکار نے پوری حوصلہ افزائی کے ساتھ سیلاب سے بچاؤ کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
پاکستان میں شدید سیلاب کے بعد انہوں نے 100 پناہ گاہوں پر مشتمل ایک چھوٹا سا گاؤں تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے پایہ تکمیل پر پہنچا دیا۔
آج گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج وسیلا راہ پر ویڈیوز پوسٹ کیں، جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کامیابی کے ساتھ 100 شیلٹر ہاؤسز بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں 100 گھروں کے افتتاح کے لیے آئی ہوں، اس میں ایک پرائمری اسکول بھی شامل ہے، ایک کلینک اور میٹرنٹی ہوم بھی بنایا گیا ہے، علاقے میں جلد ایک مسجد فعال ہوجائے گی۔
حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی بے پناہ شہرت اور کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ ایک مہربان روح ہیں جو ضرورت مند لوگوں کے لئے کوشش کرنا پسند کرتی ہیں۔