گجرات میں کنجاہڑی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سیڑھیاں لگا کرکنجاڑی ہاؤس میں داخل ہوئی، پولیس کی جانب سے چوہدری پرویزالہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس پرویزالہٰی کے گھر کی تلاشی کے بعد واپس چلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ مونس الہیٰ ملک سے باہر ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک پرویز الہٰی کے گھر پرچھاپے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے بعد سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی گجرات میں اپنی رہائش گاہ کنجاڑی ہاؤس پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پنجاب پولیس کی کئی گاڑیوں نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروزی الٰہی کی رہائش گاہ کنجاڑی ہاؤس پر چھاپہ مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی۔
اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا پولیس نے ملازمین کو ہراساں کیا، ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
اب اس حوالے سے مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ رات گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25 گاڑیاں آئی تھیں۔
کل رات پولیس نے ہمارے گجرات کے گھر پر ریڈ کی۔ نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس۔ پولیس کی 25 گاڑیوں کی تو سمجھ آتی ہے پر یہ ساتھ 2 کالے ویگو کیا کر رہے تھے؟ انڈین جاسوس ڈھونڈ رہے تھے ؟ pic.twitter.com/ykP5pOKBBD
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 1, 2023
مونس الٰہی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیس کی 25 گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں لیکن ساتھ میں 2 کالی گاڑیاں کیا کر رہی تھیں؟ کیا بھارتی جاسوس جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟