بلوچستان حکومت نے بدھ کے روز حق دو تحریک کے احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد گوادر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کے روز بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے پولیس اہلکار کی شہادت پر حق دو تحریک کے چیئرمین مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
بلوچستان پولیس کے مطابق حق دو تحریک کے دھرنے کے مظاہرین کی فائرنگ سے ان کی حفاظت پر مامور کانسٹیبل یاسر سعید شہید ہوگئے۔
دفعہ 144 کے تحت ریلیوں، دھرنوں اور پانچ سے زائد افراد کے کسی بھی دوسرے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکومت نے اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
کانسٹیبل کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ چیئرمین حق دو تحریک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، وزیر داخلہ