اسلام آباد: حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) نے اس حکم کے خلاف پہلے ہی اسی طرح کی درخواست دائر کی تھی۔
تاہم حکومت کو شک ہے کہ ایس سی بی اے کے موجودہ صدر عابد شاہد زبیری اس درخواست پر عمل کریں گے کیونکہ ان کے سیاسی رجحانات موجودہ حکمران اتحاد کے بالکل برعکس ہیں۔
حکومت کو خدشہ ہے کہ عابد شاہد زبیری نظرثانی کی درخواست مکمل طور پر واپس لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت سپریم کورٹ کو فیصلے پر نظر ثانی کے لئے قائل کرنے کے لئے اپنا نقطہ نظر واضح کرنے کا موقع کھو دے گی۔