(ویب ڈیسک): اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے تیز کرنے کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی صیہونی فوج سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے جھڑپوں میں 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا گیا۔
دوسری جانب رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔
ادھر دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس کی طلبہ مظاہرین کے خلاف کارروائی کے بعد جامعہ کا عملہ بھی طلبہ کی حمایت میں کھڑا ہوگیا۔
دوسری جانب مصر میں امریکی جامعہ کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کے نعرے لگادیے۔