عوام کے لیے ممکنہ طور پر اچھی خبر یہ ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، روس سے گندم کی پہلی کھیپ ایک ہزار ٹن گندم لے کر کراچی پہنچ گئی ہے۔
روس سے گندم 279.50 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے خریدی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شپمنٹ کی آمد سے مقامی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
روس سے درآمد کی جانے والی گندم فلور ملز کو 92 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں عام صارفین کو فروخت کیے جانے والے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔