ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 10 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
جہلم پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی پولیس اہلکار اور ریسکیو اہلکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں جہلم پولیس کے افسران جوان مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل،
جہلم پولیس کے افسران امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں،عمارت کے ملبہ کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے،تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی پی او pic.twitter.com/aAQraeUcyF
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) July 9, 2023
اس میں کہا گیا ہے کہ عمارت کا ملبہ بھاری مشینری کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جہلم میں عمارت گرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن مسلسل جاری،
جہلم پولیس کے افسران و جوان مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل،
ملبہ تہہ تک پہنچنے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جا رہی ہے،
تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ pic.twitter.com/RAJfJmhc2O
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) July 9, 2023
ایک بیان میں وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
انہوں نے دس زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔