اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ارشد محمود ولد غلام سرور کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شوکت ترین نے مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے بدنیتی پر مبنی گفتگو کی اور کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ حکومت نے انکوائری مکمل ہونے پر شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔