وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم ہو گئی، بینک اکاؤنٹس بھی بحال ہو گئے، تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ ا
حتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے لیا۔
اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے۔
احتساب عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا۔ پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دیے۔
اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے