وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 700 ملین ڈالر رواں ہفتے ملنے کی امید ہے، جس کے بعد بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چائنا ڈیوپلمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 700 ملین ڈالر فراہم کرنے کے لیے تمام کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔
Formalities completed and Board of China Development Bank has approved the facility of US $ 700 million for Pakistan. This amount is expected to be received this week by State Bank of Pakistan which will shore up its forex reserves!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 22, 2023
واضح رہے کہ پاکستان اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا، یہ پیش رفت 300 ملین ڈالر کے ایک اورچینی کمرشل قرضے کی واپسی کی تاریخ سے کچھ دن پہلے ہوئی ہے۔