بھارتی ریاست اوڈیشہ کے علاقے بالاسور میں پیش آئے المناک ٹرین حادثے پر متعدد فلمی ستاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا، اس حادثے کے نتیجے میں 288 مسافر ہلاک اور 900 زخمی ہوگئے تھے۔
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا، خدا جاں بحق افراد کی روحوں کو سکون دے، اس بدقسمت حادثے سے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کی حفاظت کرے۔
Really saddened to hear abt the accident,May God rest the souls of the deceased in peace,Protect n give strength to the families n the injured from this unfortunate accident.
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) June 3, 2023
جونیئر این ٹی آر نے ایک ٹویٹ میں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا، جس میں لکھا تھا کہ المناک ٹرین حادثے سے متاثرہ خاندانوں اور ان کے پیاروں کے ساتھ دلی تعزیت، میری ہمدردی اس تباہ کن واقعے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے ساتھ ہیں، خدا کرے کہ اس مشکل وقت میں انہیں طاقت اور حمایت حاصل ہو۔
Heartfelt condolences to the families and their loved ones affected by the tragic train accident. My thoughts are with each and every person affected by this devastating incident. May strength and support surround them during this difficult time.
— Jr NTR (@tarak9999) June 3, 2023
اکشے کمار نے لکھا کہ اوڈیشہ میں ہوئے المناک ٹرین حادثے کے مناظر دیکھ کر دل دہل گیا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں، اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے تئیں میرے خیالات اور تعزیت۔ اوم شانتی۔
Heartbreaking to see the visuals from the tragic train accident in Odisha. Praying for the speedy recovery of the injured. My thoughts and condolences to the families of the affected during this difficult time. Om Shanti 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) June 3, 2023
دریں اثنا رکول پریت سنگھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، افسوسناک ٹرین حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا، متاثرہ خاندانوں اور ان کے پیاروں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔