وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں پنجاب انتخابات کے معاملے پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی صدارت میں لاہور میں ہونے والے اجلاس میں زیادہ تر ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے، صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 واپس کرنے کا فیصلہ اور الیکشن کے معاملے میں قانونی اختلافات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل ہفتہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 90 دن میں انتخابات ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔