کراچی (ٹیک ڈیسک): سرکاری اداروں اور اعلیٰ دفاتر کو نشانہ بنانے والی سائبر کرائم مہم سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم مہم سے متعلق ایڈوائزری نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سائبر مہم سسٹم میں داخل ہوکر فشنگ کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کرسکتی ہے، ہیکنگ کے لیے مختلف حربوں، تکنیکوں کے ساتھ فشنگ پی ڈی ایف دستاویز میں یو آر ایل کلک شامل ہے۔
ایڈوائزری میں اعلیٰ اداروں کو سائبر مہم سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
اس میں دفاتر میں حفاظتی اقدامات کے لیے ای میل سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کی تجویز دی دی گئی ہے، اس کے علاوہ سرکاری دستاویزات کی ہینڈلنگ کو محفوظ بنانے کا کہا گیا ہے۔
جاری ایڈوائزری میں حکومتی اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، اس میں سائبر خطرات سے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔