فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز/بورڈز نے یکساں طور پر “خدمات کی فراہمی کی جگہ کے قواعد 2023” کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
قابل ٹیکس خدمات کی فراہمی کی جگہ کے تعین سے متعلق ایف بی آر اور صوبوں کے قواعد کا اطلاق یکم مئی 2023 سے ہوگا، دوسری جانب الیکٹرک پاور ٹرانسمیشن لائنز سروسز رولز کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔
ایف بی آر نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پلیس آف پروویژن آف سروسز رولز 2023 کو نوٹیفائی کرنے کے لیے ایس آر او 494(آئی)/2023 جاری کیا ہے۔
سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے سندھ پلیس آف پروویژن آف سروسز رولز 2023 جاری کردیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے پنجاب پلیس آف پروویژن آف سروسز رولز 2023 جاری کر دیئے ہیں۔
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے خیبر پختونخوا پلیس آف پروویژن آف سروسز رولز 2023 اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے بلوچستان پلیس آف پروویژن آف سروسز رولز 2023 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
قواعد میں اشتہار، ایڈورٹائزنگ ایجنٹس، انشورنس اور ری انشورنس، انشورنس ایجنٹس اور انشورنس بروکرز، فرنچائز سروسز، انٹلیکچوئل پراپرٹی اور لائسنسنگ سروسز سے متعلق خدمات کی فراہمی اور سامان کی نقل و حمل سے متعلق خدمات کی فراہمی کی جگہ کی وضاحت کی گئی ہے۔