پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کو ردی کتاب کی طرح لیا جا رہا ہے، حسب توقع الیکشن کمیشن اورگورنر کے اجلاس میں صرف وقت ضائع کیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئین اور ہائیکورٹ کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا ہے، عوام کی رائے کی کوئی حیثیت ہے نہ اوقات ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جب تک پاکستانی سڑک کا رخ نہیں کرتا یہ نو آبادیاتی نظام قائم رہے گا، اب بھی ہر ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیکڑوں لوگ گرفتار ہوئے، سختیاں برداشت کیں، عمران خان سمیت 13 لوگوں کو گولیاں لگیں، پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیا نہیں کیا؟