الیکشن کمیشن کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے فواد چوہدری نے رہا ہوتے ہی پھر الیکشن کمیشن کو نشانے پر لے لیا۔
اڈیالہ جیل کے باہرکارکنوں سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں بھی کہا ہےکہ جو باتیں کی ہیں اس پر اسٹینڈ کرتا ہوں، ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو ایف آئی آر کٹوائی ہے، جس پر غداری کا کیس بنایا گیا، اس متعلق چیف الیکشن کمشنر کو کہتا ہوں کہ مشورہ دینے والے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کمرے میں بلائیں،کنڈی لگائیں اور اس کو رکھ کے دو چھتر لگائیں۔
He is not going slow guys .more power to you #FawadChaudhry pic.twitter.com/QdtEDTmURv
— Malik Arslan Awan (@arslanawansays) February 1, 2023
خیال رہے کہ آج ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھےکہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔