(ویب ڈیسک ):سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ انتخابات میں چناو ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟ مجھے گرفتار کیا گیا تاکہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں۔
انہوں نے مزید لکھا ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، بلا جواز ہمارے کا غذات نامزدگی مسترد کیے گئے، میرے بھائی کےکاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔
خیال رہے کہ فواد چوہدری جہلم میں ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کرپشن الزامات پر نیب کی حراست میں ہیں۔