پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نگران حکومتوں کی مدت مکمل ہونے پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
درخواست پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، پرویز الٰہی اور محمود خان کی جانب سے دائر کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلیٰ سطح ی مشاورتی اجلاس کے بعد درخواست دائر کرنے کی منظوری دی۔
پی ٹی آئی سپریم کورٹ سے استدعا کرے گی کہ نگران حکومتیں 90 دن کی آئینی مدت سے زیادہ کام نہیں کر سکتیں، لہٰذا دونوں صوبوں میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے جائیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں آج یا کل درخواست دائر کی جائے گی۔
دریں اثنا سپریم کورٹ آج قومی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ملک بھر میں عام انتخابات ایک ساتھ کرانے کی وزارت دفاع کی درخواست پر سماعت کرے گی۔