فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوریا کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔
ایف ایف بی ایل پاور کمپنی لمیٹڈ (ایف پی سی ایل) سے بجلی کی فراہمی تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ یہ بندش تقریبا 4 ہفتوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
ایف ایف بی ایل کے آپریشنز کو مہنگے ایندھن کا استعمال کرتے ہوئے خود پیدا کردہ بجلی اور بھاپ کے ذریعے منظم کیا جارہا ہے۔
ایس ایس جی سی سے قدرتی گیس کی دستیابی کے حجم پر منحصر یوریا کی پیداوار جزوی طور پر متاثر ہوگی، تاہم ڈی اے پی پلانٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
فائلنگ کے وقت اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کا حصص 0.24 فیصد یا 0.03 روپے اضافے کے ساتھ 12.3 روپے تھا، جس میں پیر کو 94،000 حصص کا کاروبار ہوا۔