رانی پور پولیس نے حویلی میں تشدد سے ہلاک ہونے والی بچی فاطمہ کے قتل کیس میں ڈسپنسر امتیاز میرانی کو بھی نامزد کر دیا۔
رانی پور کے والدین فاطمہ اور دوسرے ملازم بچوں کے علاج کے لیے امتیاز میراٹھی کی حویلی بلایا کرتے تھے۔
مقدمے میں نامزد ملزمان کی تعداد 4 ہو گئی ہے، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان میں اسد شاہ، ان کی اہلیہ حنا شاہ اور حنا شاہ کے والد فیاض شاہ شامل ہیں۔
پولیس نے حنا شاہ کو فرار کرانے کے الزام میں گرفتار ڈرائیور اعجاز خاصخیلی کے خلاف سہولت کاری کا مقدمہ درج کر لیا۔
اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، قتل کیس میں گرفتار اسد شاہ کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کے مزید 12 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
اعجاز خاصخیلی سمیت گزشتہ روز گرفتار کیے گئے 12 افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔