بالی ووڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھوی نے شادی کے 18 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک سال سے زیادہ عرصے سے، فردین اور نتاشا الگ رہ رہے ہیں، افواہوں کے مطابق جوڑے کو ازدواجی مشکلات کا سامنا تھا، جب انہوں نے سوچا کہ وہ اپنے اختلافات کو حل نہیں کرسکتے ہیں تو وہ باہمی طور پر الگ ہونے پر راضی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو الگ رہتے ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، دونوں کے درمیان مسائل پیدا ہونے لگے، جب وہ حالات کا مقابلہ کرنے سے قاصر تھے، تو انہوں نے ایک دوسرے کی بہتری کے لئے الگ الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
اگرچہ ان کی بیوی اور ان کے بچے اب بھی لندن میں الگ رہ رہے ہیں، لیکن نو انٹری اسٹار فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ ممبئی میں رہتے ہیں، اب تک ان کی مبینہ طلاق کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا ہے۔
فردین اور نتاشا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کا پہلا بچہ دیانی 2013 میں پیدا ہوا تھا۔ اس جوڑے نے اسی سال کے آخر میں ایک بچے کو جنم دیا، جسے انہوں نے آزاریئس کا نام دیا۔
افواہوں کے مطابق کچھ عرصے سے انٹرٹینمنٹ کے کاروبار سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے 49 سالہ اداکار جلد ہی بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔