انتظار ختم ہو گیا ہے اور جس لمحے کا کرکٹ شائقین انتظار کر رہے تھے وہ آ گیا ہے، اب پاکستانی اور بھارتی ٹیمیں احمد آباد میں سب سے زیادہ شائقین کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔
دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین رواں سال ہونے والے آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ کا سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
دریں اثنا پاکستان میں شائقین ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، وہ بابر اعظم، رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو فارم میں دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔
تاہم ہندوستانیوں کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو اپنے مخالفین کو شکست دے سکتے ہیں۔
کرکٹ سے محبت کرنے والوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو گراؤنڈ پر دیکھنے کے لئے بڑی سکرین سیٹ کی ہے، کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور دیگر شہروں کے لوگ بڑی سکرین پر میچ دیکھ سکتے ہیں۔