اداکار فیصل قریشی نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال یعنی 26 اکتوبر کو اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے۔
معروف ٹی وی اداکار اور اینکر پرسن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیاروں او
ر دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آج میں آپ کے پاس دل کی گہرائیوں سے درخواست لے کر آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال اور ہمارے ارد گرد کی دنیا کو دیکھتے ہوئے میں خود کو اس سال اپنی سالگرہ منانے سے قاصر اور تیار نہیں ہوں۔
49 سالہ فیصل قریشی نے اپنے پیاروں سے فلسطین کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی، دعاؤں میں یاد رکھو۔