الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام لوگوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں کو ان کی رجسٹریشن سے آگاہ کر دیا ہے۔ کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 39 کے تحت انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی فہرستیں منجمد کردی جائیں گی۔
جمعرات کو جاری ہونے والے نوٹس میں ای سی پی نے کہا “بعد ووٹ کے اندراج ، منتقلی ودرستگی کا عمل الیکشن کے انعقادتک روک دیا جائے گا۔عوام الناس اور رائے دہندگان کو آگاہ کیاجاتا ہےکہ پنجاب خیبرپختونخوا اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج ومنتقلی ، حذف اور درستگی کوائف کروالیں ۔”
عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لیے 8300پرشناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور ووٹ اندراج ومنتقلی کے لیے فارم نمبر21،کسی ووٹ پر اعتراض /حذف کے لئے فارم نمبر 22 اور درستگی کوائف کے لیے فارم نمبر 23 متعلقہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔
مزید معلومات اور فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk یامتعلقہ دفترضلعی الیکشن کمشنر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔