لندن: تیز گیند باز جوش ٹنگ کی 5 وکٹوں کی بدولت انگلینڈ نے لارڈز میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلی اننگز میں آئرلینڈ کو 172 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ نے اولی پوپ اور بین ڈکیٹ کی بڑی سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 524 رنز بنائے اور 352 رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی۔
3 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنانے والے ہیری ٹیکٹر نے آئرلینڈ کو مضبوط آغاز دلایا اور 98 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
لورکن ٹکر اور کرٹس کیمپر بھی لنچ سے قبل روانہ ہو گئے اور آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا، اپریل میں سری لنکا کے ہاتھوں دو بھاری شکستوں کے بعد آئرلینڈ کو لگاتار تیسری اننگز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔