انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ کا کہنا ہے کہ رواں موسم گرما میں ہونے والی ایشز سیریز 2005 کی سیریز کی یادیں تازہ کر سکتی ہے۔
انگلینڈ اس وقت 11 ٹیسٹ میچوں میں سے 10 جیت چکا ہے اور وہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کی کوشش کرے گا۔
2005 ء میں انگلینڈ نے 2-1 سے شکست دے کر 17 سال میں پہلی بار ایشز سیریز اپنے نام کی۔
پوپ نے کہا کہ اس موسم گرما میں حیرت انگیز ہونے کی صلاحیت موجود ہے، یہ صرف ایک ایسی چیز ہے، جس کا واقعی انتظار کرنا چاہئے۔
اگرچہ پوپ نے کہا کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم ایشز سیریز کے بارے میں بات نہیں کر رہی ہے، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سیریز ان کے ذہن میں ہونا فطری بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 2005 کی سیریز کی طرح تفریحی ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے مجھے کرکٹ سے محبت ہو گئی، اس کا امکان واقعی دلچسپ ہے۔