ٹوئٹر کے بانی اور سی ای او ایلون مسک نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکومت کو ٹوئٹر صارفین کی نجی گفتگو تک مکمل رسائی حاصل ہے۔
مسک نے یہ چونکا دینے والے دعوے فاکس نیوز ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو میں کیے، انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ یہ سن کر کتنے حیران ہوئے کہ حکومت کو پلیٹ فارم پر نجی چیٹس تک مکمل رسائی حاصل ہے۔
مسک کے مطابق مجھے اس کا کوئی اندازہ نہیں تھا، اس بات نے میرے ذہن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا کہ حکومت کو ٹوئٹر پر کہی جانے والی کسی بھی بات تک کتنی رسائی حاصل ہے۔
ملٹی بلینیئر بزنس مین نے کارلسن کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ کمپنی میں شامل ہونے سے پہلے سچائی سے لاعلم تھے اور حیرت کا اظہار کیا کہ سرکاری تنظیمیں کس حد تک سوشل میڈیا کو ٹریک کر سکتی ہیں۔