خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران کم از کم 8 دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2 بچے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگہارہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
10 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، جس میں کم از کم پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی مقدار میں سازوسامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج غیر متزلزل عزم کے ساتھ ملک کی سرزمین کے ہر انچ سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔