وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحی ٰ کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے برادر عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رواں ماہ کے اوائل میں باکو کے دورے کے دوران اپنی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں کے تناظر میں مختلف دوطرفہ سطح پر اہم مصروفیات کو مربوط کیا جارہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔