گزشتہ پانچ سالوں میں ملک میں رائے دہندگان کی تعداد میں 21,024,713 کا اضافہ ہوا ہے۔ 2018 میں پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی۔
2023 میں 25 جولائی تک ووٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 68,508,258 مرد اور 58,472,014 خواتین ہیں۔
Updated Voter Stats#ECP pic.twitter.com/Lj6UzsPoGM
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) September 19, 2023
پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہے۔ اس کے بعد سندھ 26,651,161، خیبر پختونخوا میں 21,692,381 بلوچستان 5,284,594 اور اسلام آباد کے 1,041,554 ہیں.
2023 کے اعداد و شمار کے مطابق 18 سے 35 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہے جبکہ 36 سے 45 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے۔
46 سے 55 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 18,124,028 ہے جبکہ 56-65 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 11,889,259 ہے۔ 66 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کی عمر 12,077,080 ہے۔