اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حلقہ بندیوں کے عمل کو 30 نومبر کو حتمی شکل دینے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں انتخابی ادارے نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کی مدت کو کم کرنے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ انتخابات جلد از جلد منعقد ہوں۔
الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا، تاریخ کا اعلان فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔